Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس فائز عیسیٰ کی شکایت پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی گاڑی تھانے میں بند

جج جسٹس فائز عیسیٰ نے پولیس کو فون پر گاڑی کی غیر قانونی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کی شکایت کی تھی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
اسلام آباد پولیس نے کالے شیشوں اور غیر قانونی نمبر پلیٹ کے الزام میں پی ٹی آئی ایم این اے اکرم چیمہ کی گاڑی کو تھانے میں بند کر دیا۔ تاہم بعد میں چالان کے بعد ایم این اے کو جانے دیا گیا۔
تھانہ سیکرٹریٹ کے اہلکار عبدالغفار نے اردو نیوز کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ نے پولیس کو فون پر گاڑی کی غیر قانونی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کی شکایت کی تھی۔
ان کی شکایت کے بعد ایس پی سٹی رانا عبدالوہاب گاڑی کو ایم این اکرم چیمہ سمیت ڈی چوک سے اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ لے آئے۔ تاہم کچھ دیر بعد گاڑی کا چالان کر کے ایم این اے کو جانے دیا گیا۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ تھانہ سیکرٹریٹ نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ ایم این اے اور جسٹس فائز عیسی کے درمیان راستہ روکنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد شکایت سامنے آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے چالان کیا ہے اور گاڑی ابھی تھانے میں موجود ہے جبکہ ایم این اے جرمانے کی رقم جمع کروانے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گاڑیوں پر کالے شیشے لگانا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ممنوع ہے۔ گاڑی کو قانون کی خلاف ورزی پر تھانے لایا گیا تھا۔
 

شیئر: