Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں، مریم

اسلام آباد..وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں۔چوہدری نثار ملک کے وزیر داخلہ ہیں اور ان کی سچائی، دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے گریبان میں جھانکیں۔شرجیل میمن شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن نہیں چھپا سکتے۔ شرجیل لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دیں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں اور ان کی سچائی، دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے گریبان میں جھانکیں ۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن نہیں چھپا سکتے۔چوہدری نثار پر پاکستانی قوم نے اعتماد کر کے وزیر داخلہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار وہ ہیں جوپچھلے دور کی کرپشن کا گند صاف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن جتنا شور مچا لیں آپ چوہدری نثار کے احتساب سے نہیں بچ سکتے، جواب تو دینا ہو گا۔

شیئر: