Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ٹی 20پاکستان نے 6وکٹوں سے جیت لیا

 
 
بارباڈوس..... پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانے والی 4ٹی 20میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 6وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔پاکستان نے 17.1اوورز میں 4وکٹوں پر 115رنز بنا لئے۔ پہلے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پہلے 10اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر بمشکل 44رنز بنا پائی۔ جس میں اوپنرز لیوئس کے 10 اورویلٹن کے 18 رنزشامل تھے۔ 20ویں اوور کے اختتام پر ویسٹ انڈیز 8 وکٹوںپر111رنز بنا سکی،کپتان بریتھ وائٹ 34رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔پی ایس ایل 2کی نوجوان دریافت 18سالہ پاکستانی بولر شاداب خان نے4اوورز میں 7رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 112رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کامران اکمل کے ساتھ احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بالترتیب 13اور 22رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔حفیظ 5رنز ہی بنا سکے۔بابر اعظم 29رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔شعیب ملک 38رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ دوسرا میچ 30مارچ کو پورٹ آف اسپین ٹرینڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔ 
 

شیئر: