Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف اور انوشکا اسٹائلش اداکار ہیں، سدھارتھ

ممبئی ..... اداکار سدھارتھ ملہوترہ نے کہا ہے کہ سیف علیخان اور انوشکا شرمافلمی صنعت کے انتہائی اسٹائلش اداکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اداکاری کو ہی اپنا پیشہ بناﺅں گا۔ فلمیں پروڈیوس کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انوشکا کی نئی فلم ”پھلواری“ کی تعریف کی ہے۔ سدھارتھ اس وقت 1969ءکی فلم ”اتفاق“ کے ری میک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انکے مقابل سوناکشی سنہا کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک میں ایک اور نئی فلم میں کام شروع کردونگا۔ یوں میری ایک کے بعدایک کرکے3 فلمیں ریلیز ہونگی۔ اگلی فلم ”ری لوڈ “ ہوگی۔ جو25اگست کو ریلیز ہوگی اور ہم اسکا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

شیئر: