Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید ملازمتیں سعودیوں کے لیے مختص ہوں گی: مشیر افرادی قوت

منفرد صلاحیت کے سعودی نوجوان ماضی سے مختلف ہیں (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی مشیر افرادی قوت عبدالعزیز المھباش نے کہا ہے کہ اب منفرد صلاحیت سعودی نوجوان ہیں اور یہ ماضی سے مختلف ہیں۔
یہ نوجوان سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح 23.59 فیصد تک پہنچانے کا ایک اہم سبب ہیں۔ 
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مملکت کے پاس مختلف شعبوں میں منفرد صلاحیت کے مالک نوجوان موجود ہیں۔ سعودی کارکنان کی تعداد 60 ہزار سے اوپر جا چکی ہے۔
مشیر افرادی قوت نے کہا کہ مزید ملازمتیں سعودیوں کے  لیے خاص ہوں گی۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ کورونا وبا کے مکمل خاتمے کا فائدہ سعودیوں کو ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسامیاں سعودیوں کو ملیں گی۔ 
انہوں نے کہا کہ اب سعودی نوجوانوں میں محنت کا جذبہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اکثر لیبر مارکیٹ پر چھانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو اپنے منصوبے قائم کرسکتے ہیں لیکن ان کی کوشش ہے کہ پہلے سیکھیں اور پھر سب کچھ سمجھ کر اپنا کاروبار شروع کریں۔ 

شیئر: