Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی نے سعودی میڈیا کمپنی کو خصوصی میڈیا نمائندہ مقرر کردیا

ایس ایم سی اشتہاری سیلز فراہم کرنے والے سرکردہ اداروں میں سے ایک ہے جس کے پاس متنوع ایڈورٹائزنگ کا وسیع تجربہ ہے۔ (فوٹو: سپلائیڈ)
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے مشرق وسطیٰ میں ڈیجیٹل اشتہارات کی فروخت کی سب سے بڑی کمپنی سعودی میڈیا کمپنی (ایس ایم سی) کو اپنا خصوصی میڈیا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق معاہدے کی بنیاد پر سعودی میڈیا کمپنی، ایس آر ایم جی کے تمام برانڈز اور پلیٹ فارمز کے لیے تجارتی اشتہارات کی فروخت کو سنبھالے گی۔
اس میں آڈیو-ویژول، پرنٹ اور ڈیجیٹل شامل ہوگا اور یہ آٹھ نومبر سے لاگو ہوگا۔
ایس ایم سی اشتہاری سیلز فراہم کرنے والے سرکردہ اداروں میں سے ایک ہے جس کے پاس متنوع ایڈورٹائزنگ کا وسیع تجربہ ہے۔
ایس ایم سی جو ڈیجیٹل پیش قدمی اور ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں سرخیل ہے، نے مشرق وسطیٰ کے اشتہارات کے شعبے میں اپنی قائدانہ حیثیت کو مستحکم کیا ہے۔
یہ شراکت داری ایک سرکردہ پریمیم مواد فراہم کنندہ، پبلشر اور براڈ کاسٹر کے طور پر ایس آر ایم جی کی پوزیشن کو مضبوط کرے گی اور مارکیٹوں میں برانڈز اور مشتہرین کو وسیع تر رسائی اور نئے مواقع فراہم کرے گی۔
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی چیف ایگزیگٹو آفیسر جمانة راشد الراشد کا کہنا ہے کہ 'ہم نے حال ہی میں اپنی تبدیل شدہ حکمت عملی کا اعلان کیا ہے تاکہ ڈیٹا سے مزین، فعال ٹیکنالوجی والا، ڈیجیٹل فرسٹ، سوشل فرسٹ میڈیا مرکز بن سکے۔'
'اور معیاری سمارٹ مواد تیار کرنے کے لیے جو منفرد اور خصوصی ہو، خبروں اور معلومات کے لیے سرکردہ قابل اعتماد ذریعہ کے طور پر ایس آر ایم جی کی پوزیشن کو مزید تقویت دی جائے۔'
سعودی میڈیا کمپنی کے چیئرمین محمد الخريجی نے کہا کہ 'یہ شراکت داری ایس ایم سی کے خطہ میں کلائنٹس کو ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیٹا کے تجزیے میں ہمارے وسیع تجربے تک رسائی فراہم کرنے کے مقاصد کو تقویت دیتی ہے، بشمول مصنوعی ذہانت کے استعمال کے۔'
' یہ شراکت داری ایس ایم سی کے پریمیم میڈیا آؤٹ لیٹس کے پورٹ فولیو کو بھی تقویت دیتی ہے اور ہمارے کلائنٹس کو اپنے مطلوبہ سامعین تک پہنچنے کے لیے نئے طریقے فراہم کرتی ہے۔'

شیئر: