Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  قومی صنعت کے فروغ  کےلیے 2 منصوبے

صنعتی منصوبے کے لیے 6 ارب ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 ’ندلب‘ اور ’ریاض‘ بینک نے مقامی صنعت کے فروغ کےلیے جامع منصوبہ بندی تیار کی ہے جس کے تحت مقامی سطح پر 50 اشیا تیار کرنے کے لیے 6 ارب ریال کا بجٹ مختص کیا ہے ۔
منصوبے کے تحت قومی صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا اور لاجسٹک خدمات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا-  
اخبار  24 کے مطابق اس حوالے سے 2 اقدامات گئے ہیں پہلے کو ’قومی صنعت کے  لیے فنڈ فراہم کرو‘ کا عنوان دیا گیا ہے-

 قائم کی جانے والی کمیٹی 8 سرکاری اداروں پر مشتمل ہے  (فوٹو، ٹوئٹر)

اس کے تحت 5  شعبوں میں پچاس مصنوعات اندرون ملک تیار ہوں گی جس کے لیے 4 ارب ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ دوسرے اقدام کو ’سامان تیار کرنے کے  لیے سرمایہ  لگاؤ‘ کا عنوان دیا گیا ہے اس کے تحت انویسٹمنٹ فنڈز کے ذریعے تین شعبوں میں فیکٹریوں کو دو ارب ریال کا سرمایہ فراہم کیا جائے گا- 
دونوں انشیٹیوزکی بدولت مخصوص اشیا اندرون ملک تیار ہوں گی- اس سلسلے میں سرکاری اور نجی ادارے ایک دوسرے کے شریک  ہوں گے- 
دونوں اقدامات کی بدولت مملکت کا توازن ادائیگی بہتر ہوگا اور اندرون ملک تیار ہونے والی اشیا کا معیار بلند ہوگا- 
دونوں پروگراموں میں  8 سرکاری ادارے شریک ہوں گےجن میں وزارت صنعت و معدنیات، فروغ صنعت فنڈ، کفالہ پروگرام، امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ سعودی بینک، سعودی صنعتی فروغ سینٹر، سرکاری سودوں کا پروگرام، انڈسٹریل سٹیز کی سعودی اتھارٹی اور فروغ سعودی برآمدات اتھارٹی قابل ذکر ہیں- 

شیئر: