Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:پی ایس اے کے زیر اہتمام یوم پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ

کویت (محمد عرفان شفیق) پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام یوم پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیا جسے اقبال الیون نے عمدہ کارکردگی کی بدولت 19.3اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر کے جیت لیا۔ جناح الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اووروں میں 195رنزا سکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں اقبال الیون نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے یوم پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ جیت لیا۔میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوئی، جس میں پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے بانی و ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل، صدر مقبول احمد، ایگزیکٹو ممبران شہباز علی، فیاض احمد، شایقین کرکٹ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد عرفان عادل نے یوم پاکستان کی مناسبت سے تحریک آزادی میں حصہ لینے والوں بزرگوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی بے مثال خدمات کی بدولت ہم ایک آزادملک میں آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں۔اسکے بعد تقسیم انعامات میں مین آف دی میچ ٹرافی اقبال الیون کے ڈان نے اپنی 43رنز کی بہترین اننگز کی بدولت حاصل کی جبکہ رنراپ ٹرافی قائدالیو ن کپتان محمداعجاز اور وننگ ٹرافی اقبال الیو ن کے کپتان محمد فاضل نے معزز مہمانوں سے وصول کی۔ تمام کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز میں تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ آخر میں PSAکے صدرمقبول احمد اور ایڈوائزر محمد عرفان شفیق نے تمام معزز مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
 

 

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبریںاور تقاریب کی تصاویر ، ویڈیو اور رپورٹیںشائع کرنے کے لئےدرج ذیل ای میل پر ارسال کی جاسکتی ہیں

[email protected]

 

کویت میں ہمارے نمائندے محمد عرفان شفیق سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے

موبائل نمبر 0096597519004

 

شیئر: