Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگاپور میں ڈرون ٹیکسیوں کا استعمال

سنگاپور......  سنگاپور2030ءمیں ڈرون ٹیکسیوں کا استعمال شروع کرے گا۔ سنگاپور میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کےلئے 2030ءمیں اڑنے والی ٹیکسیوں کو متعارف کروایا جائے گا۔سنگاپور کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مسافر بردار ڈرون ٹیکسیوں کےلئے مختلف فرموں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔وزارت کے سیکرٹری پانگ کن کیونگ نے کہا ہے کہ 2030ءمیں سنگاپور میں فضائی رسل و رسائل ایک معقول ترجیح ہو گی۔واضح رہے کہ سنگاپور ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لئے گاڑیوں کے مالکان سے بھاری ٹیکس وصول کرتا ہے اور ٹریفک کو کم مصروف راستوں کی طرف موڑنے کے لئے آٹو میٹک سسٹم کا استعمال کر رہا ہے۔اس کے علاوہ مسئلے کے حل کی تلاش کے لئے بغیر ڈرائیور کے گاڑیوں اور ٹیکسیوں کی بھی اجازت دی جا رہی ہے۔

شیئر: