Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

108کلو سے زیادہ وزن بڑھانے سے انکار

 
ممبئی .... اسٹار پلس کے نئے شو کیلئے ایک نئی اداکارہ انجلی آنند نے جن کا وزن اس وقت108کلو ہوچکا ہے مزید وزن بڑھانے سے انکار کردیا ہے۔ اس شو سے انکا ڈیبیو ہوگا۔ ڈرامے کے پروڈیوسر نے ان سے کہا تھا کہ وہ اپنے وزن میں مزید اضافہ کریں۔ انجلی کا کہناہے کہ میں اپنے وزن کا خاص خیال رکھتی تھی اور وزن کنٹرول کرنے کیلئے سائیکل چلاتی تھی مگر اب صرف اس شو کیلئے میں نے وزن میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے زیادہ وزن نہیں بڑھا سکتی کیونکہ پھر وزن کم کرنا مشکل ہوجائیگا۔ ”دہی کلو پریم“ 3اپریل سے اسٹار پلس پر نشر ہوگا اور یہ ڈرامہ 2 ایسے لوگوں کے بارے میں ہے جو معذور ہیں۔ انکا کردار دپیکا اور پیوش اداکررہے ہیں۔ پیو ش نے بھی اپنے وزن میں 16کلو کا اضافہ کیا۔
 

شیئر: