Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گاڑی چوری میں ملوث مرد اور خاتون گرفتار

 ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے گاڑی چوری میں ملوث ایک مرد اور خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ مسروقہ کار بازیاب کر لی گئی۔ 
 عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’سعودی مرد اور فلسطینی خاتون نے ایک سعودی شہری سے گاڑی خریدنے کےلیے گاڑی کی چابی لے کر اسے چیک کرنے کی خواہش ظاہر کی اور جیسے ہی سعودی شہری نے چابی حوالے کی دونوں گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے‘۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ مقامی شہری نے پولیس سٹیشن پہنچ کر رپورٹ کرائی، ملزمان کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ ملزمان نے ریاض شہر کے ایک تجارتی مرکز سے موبائل سیٹ بھی چوری کیے تھے۔ اس واردات میں مسروقہ گاڑی استعمال کی گئی‘۔
پولیس نے ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔

 

شیئر: