Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے شعبے میں 90 سے زیادہ اصلاحات

بیشتر اصلاحات کا تعلق خواتین کو بااختیار بنانے سے ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا کہ ’مملکت نے تمام شعبوں میں اصلاحات نافذ کی ہیں۔ انسانی حقوق کے شعبے میں 90 سے زیادہ اصلاحات کی گئی ہیں‘۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب ان اصلاحات کے نتیجے میں انسانی حقوق کے عالمی گراف کی درجہ بندی میں اوپر آ گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’انسانی حقوق کمیشن مملکت کے ریاستی اداروں میں انسانی حقوق سے متعلق آگاہی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والے تمام قومی ادارے اس حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ اس کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ ممکن نہیں۔ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے انسانی حقوق کا کلچر قائم کرنا ضروری ہے‘۔
سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی  خاتون رکن  نے بتایا کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق سے جو اصلاحات لائی گئی ہیں ان میں بیشتر کا تعلق خواتین کو بااختیار بنانے سے ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب انسانی حقوق کا بین الاقوامی دن منا رہا ہے۔ پوری دنیا میں 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا دن منایا جا تا ہے۔
 

شیئر: