Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 7 ڈرافٹ: عمر اکمل کی واپسی، کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا انتخاب ٹھہرا؟

فرنچائزز مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر رہی ہیں (فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان سپر لیگ سیون کے لیے ڈرافٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، پی ایس ایل فرنچائزز اپنی ٹیموں کے انتخاب کے لیے جہاں پرانے کھلاڑیوں میں تبدیلی کر رہی ہیں وہیں کئی نئے نام منتخب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پی ایس ایل 7 کے لیے ڈرافٹس کے دوران مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھلاڑیوں کے انتخاب کے سلسلہ میں گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ پشاور زلمی نے کامران اکمل اور لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کرنے کا کہہ رکھا ہے۔
اتوار کے روز ڈرافٹنگ کے دوران پی ایس ایل فرنچائزز کی وفود شریک ہوئے جہاں فرنچائز مالکان کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز بھی ٹیموں کے انتخاب کے عمل میں شریک رہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری

ایمرجنگ کیٹیگری کے راؤنڈ ون میں لاہور قلندر نے زمان خان، ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، کراچی کنگز نے فیصل اکرم، پشاور زلمی نے سراج الدین، کراچی کنگز نے قاسم اکرم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو منتخب کیا ہے۔
راؤنڈ ٹو میں ملتان سلطانز نے عامر عظمت، اسلام آباد یونائیٹد نے ذیشان ضمیر، پشاور زلمی نے محمد عامر خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  اشعر قریشی اور لاہور قلندرز نے معاذ خان کو منتخب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں عمر اکمل کو منتخب کیا ہے۔
لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری میں کامران غلام اور ڈین فاکس کرافٹ کو انتخاب کیا ہے۔
کراچی کنگز نے سلور میں عمید آصف اور ٹام ایبل کو منتخب کیا جب کہ پشاور زلمی نے سلمان ارشاد کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق اور ریس ٹوپلی اور ملتان سلطانز نے انور علی، رومان ریئس اور آصف آفریدی کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔
گزشتہ پی ایس ایل میں پابندی کے باعث کھیل سے محروم رہنے والے عمر اکمل سلور کیٹیگری کے راؤنڈ ٹو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا انتخاب ٹھہرے۔ انہیں ڈانس پارٹی میں شریک کی پاداش میں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ 
راؤنڈ تھری میں سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، روحیل نزیر کراچی کنگز، ظفر گوہر اسلام آباد یونائیٹڈ، ارشد اقبال پشاور زلمی، ملتان سلطانز نے روومن پاؤل اور کراچی کنگز نے عمران جونیئر کا انتخاب کیا۔
سلور کیٹیگری کے راؤنڈ فور میں ثمین گل پشاور زلمی، فین ڈکٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، عمران خان سینئر ملتان سلطانز، کامران اکمل پشاور زلمی، خرم شہزاد کراچی کنگز اور نوین الحق شاہد آفریدی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا انتخاب ٹھہرے ہیں۔

گولڈ کیٹیگری

پی ایس ایل سیون کے لیے گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندر نے عبداللہ شفیق، فل سالٹ اور ہیری بروک کو منتخب کیا ہے۔
اسی کیٹیگری میں پشاور زلمی نے آسٹریلین کرکٹر عثمان قادر کا انتخاب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فلکنر کا انتخاب کیا،  جب کہ کراچی کنگز نے لیون گریگوری کا متنخب کیا۔
ملتان سلطانز کی نظرانتخاب اوڈین سمتھ پر ٹھہری جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لانگے کا انتخاب کیا ہے۔

پلاٹینئم کیٹیگری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس کیٹیگری میں جیسن روئے کا انتخاب کیا تو حضرت اللہ زازئی پشاور زلمی کے حصے میں آئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو کو منتخب کیا تو کراچی کنگز کی نظر انگلش پلیئر کرس جورڈز پر رہی۔
ٹم ڈیوڈ ملتان سلطانز کا حصہ بنے جب کہ اسی کیٹیگری میں فخر زمان لاہور قلندر کا انتخاب ٹھہرے۔ 
پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز ریٹینشن لسٹ جاری کی گئی تھی جس میں ٹیموں کے کپتان، مینٹور، برانڈامبیسڈرز سمیت مختلف کیٹگریز میں باقی رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ 
لاہور قلندر اور پشاور زلمی نے فخز زمان اور کامران اکمل کو ریلیز کیا تو اس معاملے پر تبصرہ کرنے والے شائقین میں سے کئی نے اس عمل پر تحفظات کا اظہار کیا کہ مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے والے پلیئر کامران اکمیل کو سلور کیٹگری میں بھیجنا اور ریلیز کرنا کچھ عجیب سے بات ہے۔

شیئر: