Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفایت شعاری، سرکاری اداروں نے 2021 کے دوران 120 ارب ریال بچائے

اب تک 530 ارب ریال سے زیادہ بچائے جا چکے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سرکاری منصوبوں اور اخراجات میں کفایت شعاری کے نگراں ادارے (اکسپرو) کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینئرعبدالرزاق العوجان نے کہا ہے کہ ’سرکاری اداروں نے 2021 کے دوران 120 ارب ریال بچائے ہیں‘۔
انپوں نے کہا کہ ’یہ رقم ترقیاتی اہداف کے حصول کےلیے دیگر سکیموں پر خرچ کی گئی ہے‘۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انجینئرعبدالرزاق العوجان نے کہا کہ سرکاری اداروں نے سعودی وژن 2030 کے اعلان کے بعد سے کفایت شعاری کرکے مختص بجٹ سے رقم بچانے میں کردار ادا کیا ہے۔ اب تک 530 ارب ریال سے زیادہ بچائے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 120 ارب ریال 2021 کے دوران بچائے گئے ہیں۔  
انہوں نے کہا کہ 2022 کا قومی بجٹ مملکت کی معیشت کا پائیدار اور طاقتور بنانے سے متعلق سعودی قیادت کے جذبے کا عکاس ہے۔

 

شیئر: