Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی یاد آتی ہے، وہاں اچھے دوست بنائے: فواد خان

فواد خان نے کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے (فوٹو: فائل)
معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے ایک انڈین ویب چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ کی یاد آتی ہے۔
بدھ کو ’فلم کمپینیئن‘ پروگرام کی میزبان انوپما چوپڑا کے ساتھ ایک انٹرویو میں بالی وڈ میں اپنے تجربے سے متعلق فواد خان نے کہا کہ ان کو بالی وڈ کی یاد آتی ہے اور وہاں انہوں نے بہت اچھے دوست بھی بنائے ہیں۔
’میں نے وہاں بہت اچھے دوست بنائے ہیں۔ میرا ان سے اب بھی رابطہ ہے۔‘
فواد خان سے جب پوچھا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ صورت حال میں فنکار دوریوں کو کیسے ختم کر سکتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مل کر کام کرنا چاہیے اور اس سے دوستی بڑھتی ہے۔ لوگوں کے درمیان تعلق بڑھتا ہے اور یہ ہر لحاظ فائدہ مند ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ انڈیا کے جن شہروں میں گئے وہاں محبت محسوس کی۔
فواد خان نے کہا یہ غلط فہمی کہ بہت زیادہ غصہ ہے تو وہ انہوں نے کبھی محسوس نہیں کیا اور یہ ’صرف چائے کی جھلی کے برابر ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’میں جھوٹ نہیں بول رہا، میرے پاس کوئی وجہ نہیں کہ میں جھوٹ بولوں کیونکہ اگر ان چیزوں سے فائدہ اٹھاتا تو کئی سالوں سے اٹھا رہا ہوتا۔‘
انہوں نے کہا کہ جو چیز دونوں طرف دیکھی وہ یہ کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔

فواد خان نے کہا کہ انڈیا کے جن شہروں میں گئے وہاں محبت محسوس کی۔ (فوٹو: سکرین گریب)

فواد خان نے اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں کہا کہ ان کی فلمیں مولا جٹ اور ایک کامیڈی فلم تیار ہیں اور امید ہے کہ لوگ اس کو انجوائی کریں گے۔
فواد خان نے ’نیلوفر‘ فلم کے بارے میں کہ یہ ان کی پہلی پروڈکشن ہے جو لو سٹوری پر مبنی ہے۔
’یہ تینوں فلمیں مکمل طور پر ایک دوسرے مختلف ہیں۔ اور جب لوگ ان فلموں میں میرے مختلف کردار دیکھیں گے تو میں ان کے ری ایکشن کا منتظر ہوں۔‘
مس مارول ویب سیریز کے بارے میں جب فواد خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہے وہ اس کا ہے حصہ ہیں۔ ’اب تو میں جھوٹ نہیں بول سکتا، انہوں نے خود خبر لگا دی ہے۔‘
فواد خان نے کہا کہ وہ اداکارہ صنم سعید کے ساتھ دوبارہ سکرین پر نظر آئیں گے۔

شیئر: