Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا سعودی خاتون نے گل فروشی کی دکان کھول لی

گل فروشی سےماہانہ 7 سے 15 ہزارریال کی آمدنی ہوتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
 نابینا سعودی خاتون گلدستے فروخت کرنے والی دکان کھول کر15 ہزار ریال کمانے لگی۔ ’مارب الجوھر‘ نامی سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ گل فروشی اس دیرینہ خواب تھا کہ وہ اپنا کاروبار کرے اور اس سے معقول آمدنی حاصل کرے۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام 120 کو انٹرویو دیتے ہوئے مارب الجوھر نے کہا کہ اس نے بینائی سے محرومی کو اپنی زندگی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر بنانے میں کبھی رکاوٹ نہیں سمجھا۔  

 مارب الجوھرکا کہنا ہے کہ بینائی سے محرومی کو کمزوری نہیں بننے دیا (فوٹو: ٹوئٹر)

مارب الجوھر نے بتایا کہ اس نے گلدستے تیار کرنے اور فروخت کرنے کا ہنر سیکھا۔ مملکت میں پھول سجانے اور خوبصورت ترین گلدستے تیار کرنے والی پہلی نابینا خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اس نے گلدستہ سازی کے حوالے سے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیے ہیں۔  
مارب الجوھر نے بتایا کہ گلدستہ فروشی کا کام منافع بخش ہے۔ ان کو ماہانہ سات تا 15 ہزار ریال کی آمدنی ہو رہی ہے۔ الجوھر کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے جس نے  سہارا دیا اور اسے گلدستہ سازی کے ہنر کی بدولت زندگی میں کامیابی کا حوصلہ بخشا۔  

شیئر: