Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کیسزمیں اضافہ، ایک ہلاکت کی تصدیق

مملکت میں مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سنیچر کے روزکورونا کیسزسو سے زیادہ ریکارڈ کیے گئے جبکہ  ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہےـ
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 116 رہی جبکہ اس وائرس سے 96 افراد شفایاب ہوئےـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 738 تک پہنچ گئی ہےـ

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 96 افراد صحتیاب ہوئے (فوٹو، ٹوئٹر)

سنیچر کے روز ہونے والی ایک ہلاکت کے بعد کورونا سے اب تک مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار 861 ہوگئیں ـ وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایابی کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے 96 افراد کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 981 تک ہوگئی ـ
مملکت کے مختلف ریجنز میں زیر علاج مریضوں میں سے 34 افراد کو انکی نازک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ـ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے والوں کےلیے بوسٹرڈوز لگانے کا سلسلہ جاری ہے ـ بوسٹر ڈوز کےلیے توکلنا اور صحتی ایپس پر اپائنٹمنٹ حاصل کی جاسکتی ہےـ
بوسٹر ڈوز ان افراد کو لگائی جارہی ہے جنہیں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگائے ہوئے چھ ماہ کا عرصہ گزرچکا ہےـ وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے خصوصی ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگائی جاتی ہےـ

شیئر: