Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 744 کیسز کی تصدیق ، ایک ہلاکت

کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے 43 کی حالت نازک ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 744 کیسز  جبکہ ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 231 افراد صحتیاب ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے ایک ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 8 ہزار 874 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 231 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے کے بعد اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 388 تک پہنچ گئی۔

مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 665 تک پہنچ گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے 43 کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں قائم ویکسینیشن سینٹرز کے ذریعے اب تک 5 کروڑ ایک لاکھ 93  ہزار 407 افراد کو کورونا سے بچاو کےلیے ویکسینز لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیرپرعمل کریں جن میں سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال انتہائی اہم ہے

شیئر: