Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد‘ صرف چار روپے لیٹر اضافے کا اعلان

نئی قیمتوں کا اطلاق 30 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب سے ہو گا (فوٹو: ویڈیو گریب)ٰ
پاکستان میں نئے سال کے موقع پر حکومت کی جانب سے پیٹرول سمیت دیگر ایندھنوں کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن کی جاری کردہ  بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے کیے گئے پیٹرولیم لیوی کے ٹارگٹ کو پورا کیا جاسکے۔  
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت چار روپے اضافے کے بعد 144.82 پیسے ہو گی، اس سے قبل یہ قیمت 140.82 پیسے تھی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی چار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 141.62 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل یہ قیمت 137.62 تھی۔
31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب 12 بجے سے نافذ العمل ہونے والے نئے نرخوں کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 3.95 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 113.53 روپے ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ 4.15 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی سابقہ قیمت 107.06 روپے بڑھ کر 111.16 روپے ہو گئی ہے۔

شیئر: