Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی شہریوں کو غیر ملکی سفر کا پروگرام ملتوی کرنے کا مشورہ

حفاظتی انتظامات میں لاک ڈاؤن اور پروازیں منسوخ کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
کویت کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ  عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا میں اضافے کے پیش نظرغیر ممالک کے لیے سفر کے پروگرام کو وقتی طور پر ملتوی کر دیں۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی سرکاری نیوزایجنسی کونا میں رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا میں اضافے کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔

کورونا کیسز نے دنیا کو حفاظتی اقدامات تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

کویت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے نے دنیا کے مختلف ممالک کو صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ان حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد جگہوں پر لاک ڈاؤن نافذ کرنا اور پروازیں منسوخ  یا موخرکرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔
دریں اثنا وزارت خارجہ اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز  کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایسے شہری جنہوں نے تاحال ویکسین کی خوراک مکمل نہیں کی 10 جنوری سے ان پر  ملک چھوڑنے کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امارات میں گذشتہ روز ہفتے میں عالمی وبا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایک مرتبہ دوبارہ عالمی وبا کی حد میں تشویش ناک اضافہ ہو رہا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

امارات میں گذشتہ روز کورونا وبا کے 2556 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے انتباہ دیا ہےکہ   کورونا وائرس کی سونامی سے عالمی سطح پر ابھرنے کے بعد اومی کرون کے مختلف قسم کے ریکارڈ میں اضافے نے دنیا بھر میں نئے سال کی تقریبات کو ایک بار پھر متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں ایک بار پھر اضافہ کی ضرورت پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔
امریکہ، برطانیہ، فرانس اور ڈنمارک میں ایک مرتبہ دوبارہ عالمی وبا کی حد میں تشویش ناک اضافہ ہو رہا ہے۔
 

شیئر: