Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی کارکن کے پیٹ سے بلب برآمد

الاحسائ.... الاحساء کے شہزادہ سعود بن جلوی اسپتال کی طبی ٹیم ایک ایشیائی کارکن کے پیٹ سے بلب نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ایشیائی کارکن نے غلطی سے چھوٹا بلب نگل لیاتھا۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 21سالہ ایشیائی کارکن نے اسپتال سے اس وقت رجوع کیا جب اس کے پیٹ میں شدید درد تھا۔ ایکسرے سے معلوم ہوا کہ اس کی آنتوں میں بلب پھنسا ہوا ہے۔آپریشن کرکے بلب نکال لیا گیا۔

شیئر: