Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل انڈین اسکول کی پرانی نصابی کتب کی تقسیم پیر اور منگل کو ہوگی

20 ہزار سے زائد کتابوں کی مفت تقسیم عمل میں آئے گی،عارف قریشی 
 
 
جدہ ( امین انصاری ) انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ کی جانب سے انڈین اسکول کے طلباء و طالبات میں پرانی نصابی کتب 3 اور 4 اپریل بروز  پیر اور منگل کوشب 8-30   سے 11-30 بجے تک شاداب ہوٹل کے دربار ہال میں صدر سوسائٹی عارف قریشی کی نگرانی میں مفت تقسیم  کی  جائیں گی ۔ گزشتہ ایک  ماہ سے اولیاء طلباء سے پرانی نصابی کتب جمع کی جارہی تھیں جنہیں قابل استعمال کرکے مستحق طلباء میں  مختلف کلاسوں کے اعتبار سے تقسیم کی جائینگی ۔ عارف قریشی  نے بتایا کہ   اب تک 20 ہزار سے زائد کتابیں سوسائٹی نے اکٹھا کی ہے اور اسے نئے تعلیمی سال کے نصاب کے مطابق ترتیب دیکر مکمل سیٹس تیار کرلئے گئے ہیں ۔ ضرورت مند طلباء پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر اپنی کلاس کی کتابیں حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کام میں سوسائٹی کے تمام ارکان اور ان کے اہل خانہ نے شب و روز محنت کی ہے ۔یہ سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے انڈین کلچرل سوسائٹی انجام دے رہی ہے ۔ 
 
 

شیئر: