Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت پہلا لیڈیز سٹریٹیجک ریسرچ سینٹر قائم

زائر خواتین کو آئندہ بہترین خدمات پیش ہوں گی- (فوٹو حرمین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے پہلا لیڈیز سٹریٹیجک ریسرچ سینٹر قائم کر دیا- اس کے ذریعے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں زائر خواتین کے لیے خدمات کا معیار بلند کرنے کا کام لیا جائے گا- سینٹر مختلف انیشیٹو بھی پیش کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے مقدس مساجد کی زائر خواتین کے انتظامات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے لیڈیز لیڈر شپ کو فروغ دینے کے لیے ایک اور اقدام کیا ہے۔
انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ پہلا لیڈیز ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر متعدد پروگرام روبعمل لانے اور مختلف قسم کے انیشیٹو پیش کرنے میں معاون بنے گا۔

عمرہ اور حج زائرین کی بہتر خدمت کے مواقع بھی مہیا کرے گا- (فوٹو سبق)

ڈاکٹر السدیس نے  کہا کہ سینٹر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائر خواتین کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار بلند کرنے میں عمدہ طریقے سے حصہ لے گا- علاوہ ازیں خواتین کو عمرہ اور حج زائرین کی بہتر خدمت کے مواقع بھی مہیا کرے گا۔
سینٹر کا تصور اس اصول پر قائم ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اب تک زائر خواتین کے حوالے سے جتنا کچھ کیا گیا ہے اس کے اعدادوشمار جمع کیے جائیں اور آئندہ زائر خواتین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے کیا کچھ ممکن ہے تجاویز اور تصورات پیش کیے جائیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: