Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میامی اوپن ،جوہانہ کونٹا نے ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

میامی ... برطانوی ٹینس اسٹارجوہانہ کونٹا نے میامی اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے کیرولین وزنیاکی کو شکست دی۔ جوہانہ کونٹا نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔ دریں اثناء مینز ڈبلز کے فائنل میں برازیل کے مارسیلو میلو اور پولینڈ کے لوکاز کبوٹ نے امریکا کے جیک سوک اور بینجمن نکولس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔

 

شیئر: