Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حصص مارکیٹ میں غیر ملکیوں کے شیئرز میں اضافہ

سعودی سرمایہ کاروں کے حصص کی قدر 35.45 ارب ریال  گھٹ گئی- (فوٹو عرب نیوز)
 سعودی عرب کی حصص مارکیٹ کے حوالے سے کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں سعودی شہریوں کے مقابلے میں غیرملکیوں کے حصص میں اضافے کا رجحان رہا۔ 
 الوطن اخبار کے مطابق  سعودی حصص مارکیٹ ’تداول‘ میں رجسٹرڈ حصص کی مارکیٹ ویلیو گر کر 9.98 ٹریلین ریال تک آگئی-  
تداول نے اپنی ہفت روزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ  سعودی سرمایہ کاروں کے حصص کی قدر 35.45 ارب ریال  گھٹ گئی-  
حصص کی قیمت 9.614 ٹریلین ریال رہ گئی جبکہ اس سے پہلے ہفتے میں سعودی سرمایہ کاروں کے حصص کی قدر 9.649 ٹریلین ریال تھی-  
6 جنوری 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مملکت میں غیرملکیوں کے حصص کی قدر میں 6.283 ارب ریال کا اضافہ ہوا جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے حصص کی قدر ایک ہفتے کے دوران بڑھ کر  311.523 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ 
جبکہ 30 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ان کے حصص کی قدر  305.240 ارب ریال تھی-  
ماہ رواں جنوری کے  پہلے ہفتے کےدوران خلیجی سرمایہ کاروں کے  حصص کی قدر میں  764.614 ملین ریال کااضافہ ہوا- 
کل قیمت  53.772 ارب ریال تک پہنچ گئی جبکہ اس سے پہلے ہفتے کے دوران خلیجی شہریوں کے  حصص کی قدر 53 ارب ریال تھی- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: