Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارا پووا اصل کھیل پیش نہیں کر سکیں گی، باربرا

لندن... ممنوعہ دوائیں استعمال کرنے پر 6 ماہ کی معطلی کی سزا پانے والی باربرا اسٹرائیکووا نے کہا ہے کہ ماریا شارا پووا جب ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد ٹینس کورٹ میں پہنچیں گی تو انہیں لوگوں کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاکر روم میں انہیں وہ گرمجوشی نظر نہیں آئے گی جو کبھی ملاکرتی تھی۔ جمہوریہ چیک کی باربرا ننے کہاکہ میں نہیں سمجھتی کہ اس دورے میں شارا پووا کا کوئی دوست بھی بن سکے گا۔ باربرا اس وقت عالمی نمبر 20 ہیں۔ 2013 ءمیں ممنوعہ دوائیں استعمال کرنے پر ان پر 6 ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ دوا خود کو دبلی پتلی رکھنے کیلئے استعمال کی تھی۔ وہ کسی وائلڈ کارڈ کی مدد کے بغیر اپنا کیریئر شروع کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شارا پووا جتنی بھی ٹریننگ کرلیں وہ اپنا اصل کھیل پیش نہیں کرسکیں گی۔ مجھے نہیں لگتا کہ ان کے زیادہ دوست بن پائیں گے کیونکہ وہ تو کسی سے بات بھی نہیں کرتیں۔ واضح رہے کہ شارا پووا ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد اپنا پہلا میچ 26 اپریل کو کھیلیں گی۔ باربرا ان کئی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو سارا پووا کو وائلڈ کارڈ دینے پر پریشان ہیں۔
 

شیئر: