Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ایئرویز، ایئربس تنازع میں شدت، ’اے321 جہازوں کا معاہدہ منسوخ‘

قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ ان جہازوں میں پینٹ خراب ہونے کے علاوہ دیگر خامیاں ہیں (فوٹو ایئربس)
فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے قطر ایئرویز کےلیے 50 چھوٹے اے 321 جہازوں کا معاہدہ منسوخ کرکے فریقین کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ کو اور بڑھا دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قطر کو نئے روٹس کھولنے کےلیے ان طیاروں کی ضرورت ہے۔ قطرایئرویز کا ایئر بس کے بڑے خریداروں میں ہوتا ہے۔
اس سے قبل ایئر بس اور قطر ایئرویز کے درمیان اے 350 جہازوں پر تنازعے کے بعد قطر نے ان جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا تھا۔
قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ ان جہازوں میں پینٹ خراب ہونے کے علاوہ دیگر خامیاں ہیں۔ ایئر لائن کے مطابق ’اے 350 جہازوں میں سے کچھ کے رنگ کے نیچے کی سطح تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔
قطر ایئرویز نے برطانوی عدالت میں اے 350 طیاروں میں پائی جانے والی خامیوں کے خلاف چھ سو ملین ڈالر کا ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے اور جمعرات کو ہونے سماعت میں ایئر بس نے کہا ہے کہ وہ  اے 321 طیاروں کے معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
ایئربس نے کہا کہ ’ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ہم نے خود کو حاصل حقوق کے تحت اے350 جہازوں کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔‘
قطر ایئرویز کا کہنا ہے اس نے مسائل سامنے آنے بعد 53 میں سے 21 اے 350 جہازوں کو گراؤنڈ کر رکھا ہے، تاہم ایئر بس کا کہنا ہے کہ وہ تکنیکی مسائل کو تسلیم کرتی ہے لیکن اس سے سیفٹی کے کوئی مسائل پیدا نہیں ہوئے۔
قطر ایئرویز نے برطانوی عدالت میں گراؤنڈ کیے گئے 21 جہازوں کو گراؤنڈ کرنے پر 618 ملین ڈالر اور چار ملین ڈالر روزانہ ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

شیئر: