Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16ویں صدی کا بنا ہوا تہہ خانہ

ماسکو..... کہتے ہیں کہ جب سے دنیا بنی ہے اس کے چند سو سال بعد ہی انسان کا وجود عمل میں آ یا ہے اور پھر ان ہزاروں سال بعد انسان کو اپنی حفاظت کی فکر ہوگئی اور آ ج ہم لوگ دنیا میں مختلف جگہوں پر حفاظتی بندوبست دیکھتے ہیں وہ اسی خوف یا احساس ضرورت کا نتیجہ ہے۔ لوگ بیرونی حملہ آوروں سے محفوظ رہنے کیلئے طرح طرح کی ترکیبیں کرتے رہے ہیں اور ا ب ماسکو میں ایک سڑک کے نیچے سے 16 ویں صدی کا بنا ہوا ایک خفیہ تہہ خانہ ملا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے ”ایوان دی ٹیریبل “ کی ماں نے اپنے علاقے کے لوگوں کو دشمنوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بنوایا تھا۔ دیوار نما اس تہہ خانے کی کھدائی کے دوران 16ویں سے 19ویں صدی تک کی تقریباً150 مختلف چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں تاتاریوں کے دور سے تعلق رکھنے والی چیزیں اور روس پر 16ویں صدی میں پولینڈ کے حملے کے دنوں کی یادگاریں موجود ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دیوار نما تہہ خانہ ایک خاص ٹیکنالوجی سے بنا تھا جس کے پیچھے رہ کر روسی عوام بیرونی دشمنو ںکے گھوڑوں کی ٹاپوں اور انکی آوازیں بھی سن سکتے تھے۔ یعنی وہ بروقت کارروائی کیلئے تیار رہا کرتے تھے۔ ماہرین کاکہناہے کہ اس خفیہ تہہ خانے کو آخری بار 17ویں صدی میں پولینڈ اور روسی جنگ کے دوران سراغرسانوں کے کمرے کے طور پر استعمال کیا گیا جبکہ امن کے دنوں میں یہاں غلہ جمع کیا جاتا تھا۔ ماسکو کے چیف آرکیالوجسٹ کا کہناہے کہ یہ خفیہ تہہ خانہ ایوان دی ٹیربل کی والدہ ایلینا گلنسکایا نے تعمیر کرایاتھا جو 1530 کے زمانے میں روس پر حکمرانی کررہا تھا۔

شیئر: