Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کیا جائے، آر ایس ایس

نئی دہلی۔۔۔آر ایس ایس نے کہا کہ اب ہندوستان کو چین کے ساتھ سخت پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔ موجودہ تجارتی خسارے والی پالیسی تبدیلی ہونی چاہئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس نے کوئمبٹور میں ہونیوالی سالانہ میٹنگ میں یہ بات کہی۔بی جے پی اس بات سے ناخوش ہے کہ چین نے پاکستان کے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی طرف سے پابندی لگوانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع نے بتایا کہ آر ایس ایس نے حکومت سے سفارش کی کہ چین کے ساتھ مزید جارحانہ رویہ اختیار کیا جائے کیونکہ وہ برسوں سے ہند کے دوستانہ رویے کا خاطر خواہ جواب نہیں دے رہااور اپنی شرائط منوانے کے درپے ہے۔

شیئر: