انہوں نے محکمہ میں جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کی پیشرفت اور منصوبوں کی نگرانی کی۔ جس میں سرکاری منصوبوں کے لیے معاہدہ کرنے والوں کی سہولیات کے لیے درجہ بندی کے حساب سے خدمات انجام دی جاتی ہیں۔
ڈاکٹر أمل کورونا وبا کے دوران سعودی عرب میں مزدوروں کی رہائش کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کی رکن بھی رہی ہیں۔
انہوں نے 2019 سے 2020 تک ای گورنمنٹ پروگرام یسسر میں بطور سینئر ایڈوائزر اور ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔
ڈاکٹر أمل نے ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملیوں کو ڈیزائن کرکے لاگو کرنے اور سعودی وژن 2030 پروگرام کے لیے ای گورنمنٹ کے لیے جاری اقدامات کے نفاذ کی نگرانی میں مدد کی۔
وہ سعودی فیڈریشن آف سائبر سیکیورٹی اینڈ پروگرامنگ میں فیڈریشن کی حکمت عملی، سٹریٹجک اور آپریشنل منصوبوں کی تعمیر اور ڈیزائن کے لیے 2018 میں سٹریٹجک و منصوبہ بندی کی مشیر رہیں۔
سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی میں وہ 2017 سے 2018 تک ڈپٹی منسٹر ایڈوائزر اینڈ سیکٹرل نیشنلائزیشن اور خواتین کے لیے روزگار پروگرام کی جنرل ڈائریکٹر تھیں۔
ڈاکٹر أمل شقیر نے 2000 میں کنگ سعود یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
اس کے بعد سینٹرل فلوریڈا یونیورسٹی سے2011 میں انڈسٹریل انجینئرنگ میں ماسٹر کیا جس کے بعد 2015 میں انہوں نے کمپیوٹر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔