Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سونے کے ذخائر کے حوالے سے عرب دنیا میں سرفہرست

سونے کے ذخائر میں لبنان عرب دنیا میں دوسرے پر پر ہے۔ (فوٹو المرصد)
ورلڈ گولڈ کونسل نے کہا ہے کہ سونے کے محفوظ ذخائر میں سعودی عرب دنیا میں 18 ویں اورعرب دنیا میں سرفہرست ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے پاس 323.1 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ہیں۔ 
 سونے کے محفوظ ذخائر میں لبنان عرب دنیا میں دوسرے اورعالمی سطح پر 20 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے پاس 286.8 ٹن سونے کے ذخائر ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات نویں نمبر پر ہے۔ (فوٹو المرصد)

الجزائر 173.6 ٹن سے عرب دنیا میں تیسرے اور عالمی سطح پر 26 ویں نمبر پر ہے۔ لیبیا 116.6 ٹن  سے عالم عرب میں چوتھے اور دنیا بھر میں 34 ویں نمبر پر ہے۔ عراق 96.4 ٹن سونے کا مالک ہونے کے باعث عالم عرب میں پانچویں اور عالمی سطح پر 39 ویں نمبر پر ہے۔
روسیا الیوم کے مطابق مصر عرب دنیا میں چھٹے اور عالمی سطح پر41 ویں نمبر  پر ہے۔ اس کے  پاس 80.8 ٹن سونا ہے۔ کویت 79 ٹن سے ساتویں اور عالمی سطح پر  43 ویں نمبر پر ہے۔ قطر 56.7 ٹن سے عالم عرب میں 8 ویں اور دنیا میں  48 ویں نمبر پر ہے,
متحدہ عرب امارات  55.9 ٹن ذخائر کے ساتھ عالم عرب میں نویں اورعالمی سطح پر  49 ویں نمبر پر ہے۔ اردن 43.5 ٹن  ذخائر کے ساتھ دسویں اور بیرونی دنیا میں 53 ویں نمبر پر ہے, شام  25.80 ٹن سے عرب دنیا میں گیارہویں اور عالمی سطح پر 62 ویں جبکہ مراکش 22.1 ٹن سے عالم عرب میں بارہویں اور عالمی سطح پر 63 ویں نمبر پر ہے۔
عالمی سطح پر پہلی پوزیشن امریکہ  کے پاس ہے جو  8133.5 ٹن سونے کا مالک ہے جبکہ جرمنی  3359.1 ٹن سے دوسرے، اٹلی 2451.8 ٹن کے  ساتھ تیسرے، فرانس  2436.4 ٹن کے  ساتھ چوتھے اور روس 2298.5 ٹن سونے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: