Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آرائشی پتھروں سے مزین قبروں کا قصہ کیا ہے؟

وادی عیا مملکت کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے (فوٹو: العربیہ)
جنوبی سعودی عرب میں ’وادی عیا‘ میں جہاں آرائشی پتھروں سے مزین قبریں موجود ہیں۔ یہ قبریں تاریخی محلوں، قلعوں اور چھاؤنیوں میں ہیں۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عسیر ریجن میں ٹورسٹ گائیڈ فہد آل مقبل نے بتایا کہ وادی عیا اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں بلند و بالا قلعے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض قلعوں کی اونچائی چھ منزلہ ہے۔ ان میں حمیران محل سب سے زیادہ معروف ہے۔ 

وادی عیا کے اطراف قبرستان موجود ہیں۔ (فوٹو: العربیہ)

وادی عیا اور پہاڑوں کی چوٹیوں کے اطراف قلعے اور فوجی چھاؤنیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ اپنے دور میں دفاع اور دشمن پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔ 
معماروں نے مضبوط اور خوبصورت قلعے، یہ چھاؤنیاں اور یہ محل بنانے میں ہنرمندی کا مظاہرہ کیا۔ کورٹز پتھروں سے ان کی تزئین کی گئی ہے۔ 
ٹورسٹ گائیڈ  فہد آل مقبل نے بتایا کہ وادی عیا کے اطراف قبرستان موجود ہیں۔ بعض قبرستان چار منزلہ ہیں۔ یہاں قبریں مختلف شکل و صورت کی ہیں۔ ان کی آرائش میں کورٹز پتھر کا استعمال کیا گیا ہے۔ 
 وادی عیا رہائش،غلہ جات، خوراک ذخیرہ کرنے اور نجی استعمال کی اشیا محفوظ کرنے کے لیے تھی۔ قلعے اور چھاؤنیاں زرعی فارموں کے اطراف حفاظتی نقطہ نظر سے قائم کی گئی تھیں۔ 
وادی عیا میں ’السدر‘ درخت بکثرت موجود ہیں، یہاں کئی سو برس پرانے درخت موجود ہیں۔
علاوہ ازیں کھجور، انگور اور انار کے درخت بھی وادی میں ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: