Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا اجلاس، انسداد دہشت گردی کے عزم کا اعادہ

 کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے ماضی کی طرح آنندہ بھی دہشت گردی کے انسداد کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔
 کابینہ کا اجلاس منگل کو  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے انسداد دہشت گردی سے متعلق مملکت کے اس موقف کا اعادہ کیا جس کا اظہار دہشت گردی کے عالمی ادارے کے رکن ملکوں کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔
کابینہ نے متعدد امور، نئے حالات، مختلف مسائل اورانہیں حل کرنے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں اور خطے کے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے تحفظ کے مشن کا بھی جائزہ لیا ہے۔ 
 مملکت اور دوست ملکوں کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج بھی زیر غور آنے۔ 
قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس (ایل ای اے پی 22) کے انشیٹوز اور سرمایہ کاروں کے رویے پر اطمینان ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ مملکت کی کوششوں کی بدولت 6.4 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اس سے ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ حاصل ہوگا۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں خوشحالی بڑھے گی اور عالمی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ 
کابینہ نے زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی  کے لیے ریجنز اینڈ سٹیز ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو منظم کرنے والے لائحہ عمل کی پانچویں دفعہ میں ترمیم کی ہے۔ نیشنل کونسل برائے سلامتی و پیشہ ورانہ صحت کے  نظام کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے متعدد فیصلے کیے ہیں۔ وزیر اسلامی امور کو شمالی مقدونیہ کے ساتھ اسلامی امور میں مفاہمتی یاددااشت کا اختیار، وزیر پانی و ماحولیات کو موسمیاتی امور میں یوکرین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، وزیر سرمایہ کاری کو تھائی لینڈ کے ساتھ براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مفاہمتی  یادداشت کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

 

شیئر: