Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میڈ ان سعودیہ‘ نمائش کا افتتاح، 150 سے زیادہ کمپنیاں شریک

2021 میں ’میڈ ان سعودیہ‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نےاتوار کو ’میڈ ان سعودیہ‘ نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
 نمائش میں 150 سے زیادہ کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔ یہ مقامی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش ہے۔
ایس پی اے اور اخبار 24 کے مطابق میڈ ان سعودیہ نمائش 13 سے 16 فروری تک جاری رہے گی۔ اس کا اہتمام سعودی فروغ برآمدات ادارے نے کیا ہے۔ اس مناسبت سے ایک کانفرنس بھی منعقد کی جارہی ہے۔
میڈ ان سعودی عرب نمائش کے پہلے روز ورکشاپ بھی ہورہے ہیں۔ پیکنگ، ڈیزائن اور صنعتی فنڈ ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ 
 نمائش میں انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زونز کا سعودی ادارہ ’مدن‘ بھی شریک ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گذشتہ سال صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور سعودی عرب کو ’ایک عالمی صنعتی منزل‘ میں تبدیل کرنے کے لیے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ’میڈ ان سعودیہ‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

2030 تک مصنوعات کی برآمدات کو 50 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے( فوٹو ٹوئٹر)

اس پروگرام کے تحت سعودی عرب مقامی، علاقائی اورعالمی مارکیٹ میں سعودی مصنوعات  کو عالمی برانڈ کے مطابق تیارکرنا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں اہداف حاصل کرنے کے لیے مقامی کمپنیاں اپنی تیار کردہ مصنوعات پر ’میڈ ان سعودیہ‘ کا  مارکہ استعمال کریں گی۔
سعودی وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے تحت اس پروگرم  کا مقصد 2030 تک تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی  برآمدات کو 50  فیصد تک بڑھانا ہے۔

شیئر: