Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ 800پاکستانی مہلت سے فائدہ اٹھانے کے لئے قونصلیٹ آتے ہیں، بھٹو

جدہ (جاوید راہو)پاکستانی قونصل خانہ جدہ کے سروسز اتاشی شائق بھٹو نے کہا ہے کہ روزانہ 8سو سے ایک ہزار پاکستانی تارکین وطن شاہی مہلت سے فائدہ اٹھانے کے لئے قونصلیٹ سے رجوع کرتے ہیں۔ شاہی مہلت کے اعلان کے ساتھ ہی قونصلیٹ نے تیاریاں مکمل کر لی تھیں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے دو ٹیمیں تشکیل دے دی تھیں جو مختلف اوقات میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ قونصلیٹ سے رابطہ کرنے والے زیادہ سے زیادہ افرادکو شاہی مہلت سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ہم وطن واپس جانے کے خواہشمند ہم وطنوں کوآوٹ پاس، پاسپورٹ کی تجدید اور دیگر سفری دستاویزات کی فراہمی کے علاوہ محکمہ پاسپورٹ ٹوکن بھی دلوارہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے فاہدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان واپس لوٹ سکیں۔سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی افراد کو بھی چاہئیے کہ جلد ازجلد قونصل خانے سے رابطہ کریں۔بیرون جدہ بھی قونصل ٹیمیں روانہ کیا گیا ہے تاکہ وہاں رہائش پذیر پاکستانی بھی اس مہلت سے فائدہ اٹھائیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: