Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس افسر کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

البری ، نیو سائوتھ ویلز ..... یہاں محکمہ پولیس کے شعبہ سراغرسانی کے افسر کی پریس کانفرنس کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک شخص میڈیا سے بات چیت کے دوران پریس کانفرنس میں زبردستی گھس آیا اور وہاں آکر افسر کو دھمکیاں دینے لگا۔ موقع پر موجود پولیس اہلکارو ںنے اسے فوراً گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے شخص کو موقع کی تیار ہونے والی وڈیو میں پولیس افسر کو دھمکیاں او رگالیاں دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا پریس کانفرنس آدھی ہی ہوئی تھی مگر پولیس افسر نے پریس کانفرنس روک دی اور عملے کو حکم دیا کہ وہ اسے گرفتار کرلیں۔ وہ پریس کانفرنس ختم کرکے ملزم کے پاس پہنچے اوراسے حکم دیا کہ وہ مشروب کی بوتل پھینک دے مگر جب وہ نہیں مانا تو انہوں نے اس شخص کو کالر سے پکڑا اور اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئے۔ البری پولیس اسٹیشن کے ایک ترجمان نے چینل نائن نیوز کو بتایا کہ ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے اور 500پونڈ کا جرمانہ موقع پر عائد کردیا گیا ہے جبکہ اسکے خلاف مزید کارروائیو ںکا امکان ہے۔ اب تک سمجھ میں نہیں آیا کہ ملزم کے برہم اور آپے سے باہر ہونے کی وجہ کیا تھی۔ تحقیقا ت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر: