Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں استقبال رمضان کی تیاریاں جاری

حرم شریف کے شمالی حصہ کی توسیع سے زائرین کوکافی سہولت ہوگی(فوٹو، اخبار24 )
حرم مکی الشریف میں ماہ رمضان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ ادارہ امور حرمین کی جانب سے حرم مکی کے توسیعی حصے کا جائزہ لیا گیا۔
اخبار24 کے مطابق رمضان المبارک میں مملکت اور بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ آتی ہے جن کی سہولت کے لیے ادارہ امور حرمین کی جانب سے انتظامات کیے جاتے ہیں۔
حرم مکی میں توسیعی منصوبے کی کمیٹی نے رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا تاکہ اس امر کویقینی بنایا جاسکے کہ حرم شریف میں رمضان المبارک کے دوران آنے والے زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔
ترقیاتی منصوبے کے ڈائریکٹر محمد الوقدانی نے بتایا کہ حرم مکی کی توسیع کے بعد گنجائش میں اضافہ ہوگا اور زائرین کوکافی سہولت ہوگی۔
ماہ رمضان المبارک میں صحن مطاف میں عمرہ کرنے والوں کی سہولت کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ حرم مکی الشریف کے دیگر مقامات جن میں شمالی حصے کی توسیع بھی شامل ہے کو رمضان المبارک میں زائرین کی سہولت کےلیے کھول دیا جائے گا۔ شمالی حصے کی توسیع سے زائرین کو کافی سہولت ہوگی جس سے حرم مکی کی گنجائش میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

شیئر: