Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج وعمرہ خدمات بہتر بنانے کے لیے ٹیک مقابلہ، رجسٹریشن کا آغاز

خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بہترین تکنیکی حل پیش کیے جائیں گے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی ام القری یونیورسٹی میں مقدس مساجد انسٹی ٹیوٹ برائے حج اور عمرہ ریسرچ کے نگران نے ٹیک مقابلے 2022 کے پہلے ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حجاتھون 2022 شاہ سلمان کی سرپرستی میں 21 ویں سائنٹیفک فورم برائے حج،عمرہ اور وزٹ ریسرچ کے ساتھ ہونے والے پروگرام کے سلسلے کا حصہ ہے۔
اس سال یہ فورم حج،عمرہ اور وزٹ سسٹم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے نعرے کے تحت منعقد کیا جائے گا۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر ترکی العمرو نے عرب نیوز کو بتایا کہ حجتھون ایک ٹیک مقابلہ ہے جو دنیا بھر سے سافٹ ویئر اور بزنس ڈویلپرز اور کاروباری افراد کو اکٹھا کرتا ہے جس کا مقصد حج اور عمرہ کے سیزن کے دوران خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بہترین تکنیکی حل پیش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ نوجوانوں کے لیے ایک عالمی موقع ہے کہ وہ حجاج کو بہترین خدمات کی ترقی میں تخلیقی سلوشنز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ ‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ مقابلہ مزید اجتماعی اختراع اور علمی معیشت کے کلچر کو سپورٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔‘
ترکی العمرو نے نے وضاحت کی کہ یہ انسٹی ٹیوٹ حجاج کی خدمت، مقدس مقامات کی دیکھ بھال، حج،عمرہ اور وزٹ سسٹم کو بہتر بنانے اور اس شعبے میں کام کرنے والے حکام کے فیصلوں کی سپورٹ  کے لیے ڈیٹا کے ساتھ ساتھ تحقیق کے لیے بھی ایک اہم ماڈل پیش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس طرح کے تصورات میں مربوط منصوبہ بندی، منظم ہجوم، آسان نقل و حمل، محفوظ ماحول اور ممتاز خدمات شامل ہیں۔‘

شیئر: