Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے فرمانروا کو رخصت کیا

شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سعودی عرب کے مختصر دورے پر پہنچے تھے( فوٹو ایس پی اے)
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد ریاض سے روانہ ہوگئے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الوداع  کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، بحرین میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد بن عبد العزیز اور مملکت میں متعین بحرینی سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن بن علی آل خلیفہ، وزیر تجارت و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے بھی ایئرپورٹ پہنچے ہوئے تھے۔ 
 قبل ازیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ریاض کے شاہی قصر میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملاقات کی۔
 ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے بحرین کے فرمانروا اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے بحرین کے فرمانروا اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

شیئر: