Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری دفاع کے عالمی دن پر مملکت میں ورکشاپس اور ڈیمو

محفوظ ماحول کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی صرورت ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس (جی ڈی سی ڈی) نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر سعودی عرب کے درجنوں شہروں اور قصبوں میں مختلف سرگرمیاں کی ہیں جن میں شہری دفاع کی گاڑیوں، ورکشاپس اور جدید آلات کی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے لیفٹیننٹ جنرل سلیمان العمرو نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد شہری دفاع اور شہری تحفظ میں سماجی شرکت کو بڑھانا اور مختلف ممالک میں ملازمین کی حفاظت کے تصور کو گہرا کرنے اوراحتیاطی بیداری پھیلانے میں مدد کرنا ہے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل محمد الحمادی نے کہا کہ ’ان سرگرمیاں انسانوں کے آس پاس کے خطرات کے بارے میں سیکھنے اور ان سے بچنے کے طریقوں، ان سے بچنے کے لیے ضروری حفاظتی تقاضے فراہم کرنے، خطرات سے تحفظ اور انسانی تسلسل کے تصور کو بڑھانے پر مرکوز ہیں۔‘
ان ایونٹس میں آفات میں استعمال ہونے والے طریقۂ کار اور آلات ، پیشہ ورانہ حفاظتی ورکشاپس اور فائر فائٹرز کے ذریعے استعمال ہونے والی جدید ترین گاڑیوں کی نمائش شامل تھی۔
کرنل محمد الحمادی نے کہا کہ سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس مملکت میں حفاظت اور روک تھام کی اہمیت پر زور دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے عالمی یوم شہری دفاع پر مملکت کا نعرہ ’انسانی حفاظت تعمیر و ترقی ہے‘۔ یہ خطرے سے بچاؤ کے تصور پر ایک ذمہ داری کے طور پر زور دیتا ہے جسے تمام سعودیوں کو فروغ دینا چاہیے۔

شہری دفاع کی گاڑیوں اور جدید آلات کی پر توجہ مرکوز کی گئی(فوٹو ایس پی اے)

ایک مصدقہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے بین الاقوامی ٹرینر مزاحم المھوس نے عرب نیوز کو مقامی اور بین الاقوامی پروٹوکول کے مطابق افراد اور کارکنوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے املاک کی حفاظت،حادثات اورچوٹوں سے پاک کام کا ماحول بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزاحم المھوس نے کہا کہ سعودیوں کو حادثات کے پیش آنے سے پہلے ان کی روک تھام پر توجہ دینی چاہیے اور آجروں کو کارکنوں میں محفوظ ماحول کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا چاہیے۔

شیئر: