Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

 کوئٹہ.. سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ چمن میں پاک،افغان سرحد پر بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ سیکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق خود کش بمبار سمیت 2 ملزمان پکڑے گئے ۔ بارودی مواد سے بھری گاڑی افغانستان سے لائی گئی تھی۔ دہشت گرد سازش میں کامیاب ہوجاتے تو بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔واضح رہے کہ دہشت گردوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے پاک،افغان سرحد کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

 

شیئر: