Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سیکیورٹی میں سعودی خواتین کی مہارت بڑھانے کے لیے اقدام

وژن 2030 میں خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ ہے ( فائل فوٹو ایس پی اے)
انفارمیشن سکیورٹی ایسوسی ایشن حمایہ نے سعودی خواتین میں سائبر سکیورٹی ماہرین کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک انیشیٹو کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ومضتہ نمی اس انیشیٹو میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ماہر رضاکارانہ کام کو فروغ دینے کے لیے اپنے تجربے کو حمایہ کی خواتین اراکین تک منتقل کرنے کے لیے رضاکارانہ صلاحیت میں کام کرنے والے ہائی پروفائل افراد اور سائبر سکیورٹی کے ماہرین شامل ہوں گے۔
حمایہ نے ومضة کے پہلے اجلاس میں سعودی نائب وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انجینیئر ھیثم العوھلی کاخیرمقدم کیا۔
انجینیئرھیثم العوھلی نے اجلاس میں کئی خواتین سے ملاقات کی اور اپنے پیشہ ورانہ اور قائدانہ تجربے کے پہلوؤں کا اشتراک کیا جو ان کے راستے پر چلنے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔
حمایہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا غیر منافع بخش ادارہ ہے جو انفارمیشن سکیورٹی کے بارے میں بیداری بڑھانے میں سائبر سکیورٹی ماہرین کا استعمال کرتا ہے۔
یہ تین ستونوں کے ذریعے غیر منافع بخش شعبے میں اپنے کردار کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جن میں رضاکارانہ، شراکت داری اور پائیداری شامل ہیں۔
سعودی عرب نے 2017 میں نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی (این سی اے) کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ایک لچکدار اور محفوظ سائبر سپیس بنانا ہے جو ترقی اور خوشحالی کو قابل بناتا ہے۔
نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے 2020 میں سائبر سکیورٹی کی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے میں ان کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ کے لیے نئے انیشیٹو تیار کیے ہیں۔
سعودی معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانا وژن 2030 کا ایک اہم حصہ ہے۔
حمایہ کے 500 سے زیادہ ممبران ہیں جو سائبر سکیورٹی میں مہارت رکھتے ہیں۔
یہ ایک کمیونٹی ہے جس میں متعدد خواتین شامل ہیں جو سائبر سیکیورٹی میں مہارت رکھتی ہیں۔
حمایہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین متعب الضبیطی نے اجلاس کے دوران ماہرین کی رضاکارانہ خدمات کے فروغ، مہارت کی منتقلی اور ماہرین کے درمیان علم کے تبادلے میں تعاون کرنے کے لیے ایسوسی ایشن کی خواہش پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ وژن 2030 میں خواتین کو بااختیار بنانے اور لیبر مارکیٹ میں ان کے کردار کو بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے جس کا ومضة انیشیٹو ماہرین کو قیادت کا تجربہ اور ان کی کامیابی کے لیے ضروری مہارت فراہم کرکے حمایہ کے مہمانوں کے ساتھ براہ راست چینل کھول کر مدد کرے گا۔

شیئر: