Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک کے حوالے سے مارکیٹوں کی نگرانی

طائف بلدیہ نے مارکیٹوں میں 80 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں (فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت کے تمام علاقوں میں  رمضان المبارک کے حوالے سے بازاروں اور تجارتی مراکز کی نگرانی کا عمل کڑا کردیا گیا ہے۔
خصوصا شاہراہوں پر واقع  اشیائے خورونوش کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ عام مسافر اور زائرین زہر خورانی کا شکار نہ ہوں اورانہیں کھانے پینےکی معیاری اور تازہ اشیا فراہم ہوتی رہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میونسپلٹی نے تفتیشی مہم تیز کردی ہے۔ طائف مملکت اور پڑوسی ملکوں کے زائرین کی اہم گزر گاہ ہے۔ یہاں سے ہزاروں سعودی، مقیم غیرملکی اور پڑوسی ملکوں کے شہری مکہ مکرمہ جانے کے لیے گزرتے ہیں۔ 
طائف میونسپلٹی نے شاہراہوں پر واقع تجارتی مراکز پر چھاپے مار کر 80 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
دکاندار حفظان صحت کے ضوابط  اور بلدیاتی کونسلوں کی ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔ صفائی کا معیار ٹھیک نہیں تھا جبکہ  کھانے پینے کا سامان غیر معیاری طریقے سے ذخیرہ کیا ہوا تھا۔ 
طائف کے میئر ڈاکٹر احمد القثامی نے ہدایت کی ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کے  گوداموں، تجارتی مراکز، بازاروِں، خوشبویات کی دکانوں اور گوشت فروخت کرنے والے مراکز کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے۔ رمضان المبارک کے دوران ان تمام مقامات پر صارفین کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔  

شیئر: