Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت

’صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ کی اجازت ہوگی جو کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جو اس سے پہلے کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے‘۔
ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو بھی عمرہ ادا کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے‘۔
’غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اجازت نامہ جاری کرنے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ انہوں نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جول نہ کیا ہو‘۔

شیئر: