Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تیل کی برآمدات یومیہ 70 لاکھ بیرل کے قریب

یہ اپریل 2020 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کی تیل کی برآمدات جنوری 2022 کے دوران بڑھ کر  6.996 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ اپریل 2020 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2022 کے دوران سعودی عرب نے یومیہ تیل برآمدا ت میں 0.9 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ دسمبر2021 میں یومیہ پیداوار 6.937 ملین بیرل تھی۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے۔
دسمبر 2021 کے مقابلے میں اس کی یومیہ تیل پیداوار 0.123 ملین بیرل بڑھ گئی۔ 10.145 ملین بیرل تیل یومیہ نکالا گیا۔ یہ اپریل 2020 کے مقابلے میں ریکارڈ پیداوار ہے۔
سعودی عرب سمیت اوپیک کے رکن ممالک تیل پیداوار کے ماہانہ اعدادوشمار مشترکہ ڈیٹا انشیٹو (جودی) کو جاری کرتے ہیں جنہیں وہ اپنی ویب سائٹ پر پبلش کرتے ہیں۔ 
 اعدادوشمار کے مطابق سعودی آئل ریفائنریوں نے جنوری میں 2.777 ملین بیرل تیل خرچ کیا جو دسمبر2021 کے مقابلے میں 2.694 ملین بیرل زیادہ ہے۔ 
سعودی عرب اوپیک کے رکن ملکوں کے ساتھ مل کر ہر ماہ تیل کی پیداوارعالمی طلب میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑھا رہا ہے۔

شیئر: