Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھمکیوں پر بی جے پی ایم ایل اے پر مقدمہ

حیدرآباد۔۔۔۔حیدرآباد دکن کی پولیس نے اجودھیامیں رام مندر کی تعمیر کی مخالفت کرنیوالے ’’باغیوں ‘‘کا سرقلم کرنے کی دھمکی پر بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقامی پارٹی مجلس بچاؤتحریک کے محمد امجداللہ خان نے دبیر پورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔انسپکٹر نائیک کا کہنا تھا کہ قانونی رائے لیکر ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج کیا۔امجداللہ نے الزام لگایا تھا کہ راجا سنگھ نے 5اپریل کو مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ راجا نے مسلمانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا’’تم ہمارا پیر پکڑلوتو ہم کہیں نہ کہیں تمہارے بابر کی مسجد بنوادینگے‘‘راجا نے دھمکی دی تھی ہم کہتے تھے ’’لاٹھی گولی کھائیں گے رام مندر بنائیںگے۔اب ہم کہتے ہیں۔لاٹھی گولی ماریں گے رام مندر بنائیںگے۔

شیئر: