Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی عمرہ زائرین اور نمازیوں سے بھر گئیں

جمعہ،عصر اور مغرب کی نماز کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ وائرل ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شعبان کے آخری جمعے کو مسجد نبوی اور مسجد الحرام عمرہ زائرین اور نمازیوں سے گنجائش کے مطابق بھری رہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق زائرین اطمینان اور سکون کے ساتھ طواف اور سعی کر رہے ہیں۔ فرض نمازیں بھی ادا کی جا رہی ہیں۔ ان مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ وائرل ہیں۔
سوشل میڈیا پر سب سے پہلے جمعے کو فجر کی نماز کے مناظر پر مشتمل وڈیو شیئر کی گئُی ۔ جمعے، عصر، مغرب اور عشا کی نمازوں کے وڈیو کلپ بھی شیئر کیے گئے۔
صارفین نے حرمین شریفین کی انتظامیہ کی کوششوں کو سرہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے عمرہ زائرین اور نمائزیوں کے لیے مسجد الحرام میں دروازے مختص  کرکے بڑی سہولت دی ہے۔
خانہ کعبہ کے طواف کے بعد دو رکعت نماز کی جگہ متعین کرنے سے مسجد الحرام میں نمازیوں کو بھی آسانی ہوئی ہے۔

شیئر: