Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے کن علاقوں میں رمضان کے بعد انہدام کی کارروائی ہوگی؟

جدہ شہر میں 60 سے زیادہ کچی بستی والے محلے منہدم ہوں گے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کچی بستیوں کے انہدام اور تنظیم نو کی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’جدہ کی 14 کچی بستیوں کے انہدام کی کارروائی رمضان کے بعد شروع ہو گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے بنی مالک، الورود، مشرفہ، الجامعہ، الرحاب، العزیزیہ، الروابی، الربوہ، المنتزھات، قویزہ، العدل و الفضل، ام السلم اورکلو 14 شمالی میں انہدام کی کارروائی شروع کی جائے گی۔  
کمیٹی نے بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران جدہ کی کسی کچی بستی میں انہدام کی کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔ 
یاد رہے کہ اس وقت جدہ کے 22 محلوں میں انہدام کا کام جاری ہے جو رمضان سے پہلے ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ’جدہ شہر میں 60 سے زیادہ کچی بستی والے محلے منہدم ہوں گے‘۔ 

شیئر: