Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بحریہ کے ٹیکنیکل سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی تقریب تقسیم اسناد

انسٹی ٹیوٹ میں جدید حربی ٹیکنالوجی سسٹم موجود ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ فہد الغفیلی نے بحریہ کے ٹیکنیکل سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ سے فارغ ہونے ولے 71 ویں بیج کی تقریب تقسیم اسناد کی صدارت کی ہے۔
تقریب میں الشرقیہ میں بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل سعید ابوعساف  الشرقیہ میں عسکری دستوں کے کمانڈرز اور دمام میں انسٹی ٹیوٹ کے عملے نے شرکت کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے کمانڈر میجر جنرل ساجر العنزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ’ ٹیکنیکل سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ مختلف شعبوں میں آنے والی تبدیلیوں کو ساتھ لے کر چل رہا ہے‘۔

انسٹی ٹیوٹ  کے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا اور حلف اٹھایا (فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہاکہ’ انسٹی ٹیوٹ میں جدید حربی ٹیکنالوجی سسٹم موجود ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل  جوانوں کو نئے سسٹم کی ٹریننگ بھی دی جائے گی‘۔ 
بحریہ کے ٹیکنیکل سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ  کے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا اور حلف اٹھایا ۔
امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بحریہ کے کمانڈر نے انعامات اور ایوارڈز بھی دیے۔

شیئر: