Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سنٹر کا کوسووا کے لیے رمضان فوڈ باسکٹ کا تحفہ

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے کوسوو اکے دارالحکومت پرسٹینا میں  تحفے کے طور پر رمضان پروگرام2022 کے زیر تحت رمضان فوڈ باسکٹ تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر ہونے والی تقریب میں کوسووا کے مفتی نعیم ترناوا، پرسٹینا میں سماجی امور کے ڈائریکٹر، البانیہ میں مملکت کے سفارت خانے میں اسلامی امور اور امداد کے شعبے کے سربراہ حماد السیری اور کنگ سلمان سنٹر کی امدادی ٹیم نے شرکت کی۔
اس پروگرام کے مطابق 2056 فوڈ باسکٹ تقسیم کی جائیں گی۔ 59 کلوگرام وزنی راشن کے پیکٹ میں بنیادی غذائی ضروریات شامل ہیں۔
اس امدادی پروگرام  کے ذریعے کوسووا کے شہروں پرسٹینا، پریزرین، پیجا، جیلان، میترویکا، فیریزاج، سکندراج، لپجان اور فوشی کوسووا میں دس ہزار280 خاندان یا 51 ہزار400 افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے رواں ہفتے کےآغاز سے بنیادی غذائی اشیا کے ایک لاکھ 56 ہزار993 بیگز متعدد ممالک کے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کے لیے فراہم کئے گئے ہیں۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد رمضان کے دوران متعدد ممالک میں ضرورت مند خاندانوں کے حالات زندگی بہتر بنانا ہے۔

امداد کا مقصد رمضان میں ضرورت مندوں کےحالات زندگی بہتر بنانا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مجموعی طور پر ان فوڈ باسکٹ کی مالیت 10 ملین ڈالر ہے اور 8 ہزار 430 ٹن غذائی اشیا موجود ہیں۔ مختلف قسم کے راشن سے 9 لاکھ 1463 افراد کی مدد کی جائے گی۔
 

شیئر: